سورة الكهف - آیت 89

ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر وہ سامان لے کر دوسرے راستے (٥٥) پر چل پڑا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ذوالقرنین کا دوسرا سفر مشرق کی طرف تھا۔ راستے میں جو قومیں ملتیں انھیں اللہ کی عبادت اور توحید کی دعوت دیتے اگر وہ قبول کر لیتے تو فبہا ورنہ ان سے لڑائی ہوتی اور اللہ کے فضل سے وہ ہارتے آپ انھیں اپنا ماتحت کر کے وہاں کے مال مویشی اور خادم وغیرہ لے کر آگے کو چل پڑتے۔