سورة الكهف - آیت 87
قَالَ أَمَّا مَن ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَىٰ رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے کہا کہ جو ظالم (٥٤) ہوگا اسے ہم عذاب دیں گے پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ سے سخت عذاب دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ذوالقرنین نے دوسری راہ اختیار کی کہ اس قوم کو پوری طرح سمجھایا جائے اور انھیں اسلام کی دعوت دی جائے اور ہم صرف انھیں ہی سزا دیں گے اور ان کے ساتھ سختی کا برتاؤ کریں گے جو کفر پر اڑا رہے گا۔ پھر جب موت کے بعد ایسا آدمی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوگا تو وہ اسے سخت عذاب بھی دے گا ۔