سورة الكهف - آیت 77
فَانطَلَقَا حَتَّىٰ إِذَا أَتَيَا أَهْلَ قَرْيَةٍ اسْتَطْعَمَا أَهْلَهَا فَأَبَوْا أَن يُضَيِّفُوهُمَا فَوَجَدَا فِيهَا جِدَارًا يُرِيدُ أَن يَنقَضَّ فَأَقَامَهُ ۖ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَاتَّخَذْتَ عَلَيْهِ أَجْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر دونوں چل پڑے (٤٨) یہاں تک کہ ایک بستی والوں کے پاس آئے، ان سے کھانا طلب کیا تو انہوں نے دونوں کی میزبانی سے انکار کردیا، پھر اس بستی میں دونوں کو ایک دیوار ملی جو گرنا ہی چاہتی تھی، اس نے اسے سیدھا کردیا، موسیٰ نے کہا، اگر آپ چاہتے تو اس کام کی مزدوری لے لیتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔