سورة النحل - آیت 111
يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس دن ہر شخص اپنی نجات کے لیے جھگڑے گا، اور ہر آدمی کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور ان کے ساتھ ظلم نہیں ہوگا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت کے دن ہر شخص کو اپنی نجات کی فکر ہوگی، ماں باپ، بہن بھائی، بیوی اولاد کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا حتیٰ کہ کسی سے بولنا بھی پسند نہ کرے گا۔ اس دن ہر شخص کوا س کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا کسی سے ادنیٰ سا ظلم بھی نہیں ہوگا، برائی کا اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی کسی نے برائی کی ہوگی البتہ نیکی کی جزا اللہ تعالیٰ خوب بڑھا چڑھا کر دے گااور یہ اس کے فضل و کرم کا مظاہرہ ہوگا جو قیامت والے دن اہل ایمان کے لیے ہوگا۔