سورة النحل - آیت 46

أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یا انہیں اس وقت پکڑ لے جب وہ زمین میں چل پھر رہے ہوں پس وہ (کسی بھی حال میں) عاجز نہیں کرسکیں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

(۲) چلتے پھرتے دوسری قسم کے عذاب: وہ ہیں جو دوران سفر پیش آتے ہیں ۔جیسے کوئی دیوہیکل وہیل مچھلی کسی جہاز کو ٹکر مار کر اسے غرق کردے یا کسی بحری، بری جہاز یا کسی طرح کی دوسری گاڑی کاانجن خراب ہوجائے یا چلنا بند ہوجائے یا ریلوں یا بسوں کاتصادم ہوجائے یا کوئی بس کسی کھڈ میں گر جائے اور مسافر غرق ہوجائیں یا ہلاک ہوجائیں۔