سورة الحجر - آیت 56
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ابراہیم نے کہا، گمراہوں کے سوا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہوسکتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی میں تو صرف اپنے بڑھاپے کی وجہ سے تعجب اور حیرت کااظہار کر رہا ہوں یہ بات نہیں کہ میں اپنے رب کی رحمت سے نااُمید ہوں رب کی رحمت سے نا اُمید تو گمراہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔