سورة الحجر - آیت 46

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(ان سے کہا جائے گا کہ) تم لوگ یہاں سلامتی اور پورے امن و اطمینان کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر قسم کی آفات سے سلامتی، فرشتے اہل جنت کو سلامتی کی دعادیں گے یا اللہ کی طرف سے ان پر سلامتی اور امن کااعلان ہوگا۔