وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے غھیکرے سے پیدا (١٦) کیا ہے، جو سڑی ہوئی مٹی کا بنا تھا۔
انسان کے پتلے کی ساخت میں مٹی کی جن اقسام کاذکر قرآن میں آیا ہے وہ یہ ہیں ۔ ۱۔خشک مٹی ’’تراب‘‘۔ ۲۔ بھیگی ہوئی مٹی طین ۔۳۔گوندھی ہوئی بدبودار ’’حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ‘‘ یہ خشک ہو کر کھن کھن بجنے لگے تو اسے صَلْصَالٍ ۴۔ اور جب اسے آگ میں پکالیا جائے تو صَلْصَالٍ کَالْفَخَّارِ کانام دیاگیا۔ اس سے معلوم ہوتاہے کہ آدم علیہ السلام کا پتلا حماءٍ مسنون (گوندھی ہوئی سڑی ہوئی بدبودار ) مٹی سے بنایاگیا ۔ جب وہ سوکھ کر کھن کھن کرنے لگا یعنی (صلصال ) ہوگیا تو اس میں روح پھونکی گئی جیساکہ سورۃ رحمن ۱۴میں ہے پیدا کیا انسان کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا جن سے معلوم ہوتاہے کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش میں غالب عنصر مٹی ہی تھی۔