سورة البقرة - آیت 175
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہی لوگوں نے ہدایت دے کر ضلالت لے لی، اور مغفرت کے بدلے عذاب قبول (253) کرلیا۔ یہ لوگ عذاب نار پر کس قدر صبر کرنے والے ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کی آیات کو چھپاکر گمراہ کرنے والے لوگ اور غلط تاویلات کے ذریعے نذرانے وصول کرنے والے علماء و پیشوا جنھیں خوب معلوم ہے کہ ان کی سزاکس قدر سخت ہوگی۔ اس کے باوجود یہ ان حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ یہ لوگ آخرت كے عذاب پر کتنا صبر کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ پوچھتے ہیں۔