سورة الحجر - آیت 10
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آپ سے پہلے اقوام گزشتہ کی بہت سی جماعتوں میں رسول (٨) بھیجے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی جارہی ہے کہ جس طرح لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں اسی طرح آپ سے پہلے نبیوں کو بھی وہ جھٹلا چکے ہیں۔