سورة الحجر - آیت 4
وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے جس بستی کو بھی ہلاک (٤) کیا تو اس کی ہلاکت کا مقرر وقت لکھا ہوا تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ہم جس بستی کو بھی نا فرمانی کی وجہ سے ہلاک کرتے ہیں تو فوراً ہلاک نہیں کرڈالتے بلکہ ہم ایک وقت مقررکیے ہوئے ہیں اس وقت تک اس بستی والوں کو مہلت دے دی جاتی ہے ۔ لیکن جب وہ مقررہ وقت آجاتاہے تو انھیں ہلاک کردیا جاتاہے پھر وہ اس سے آگے یا پیچھے نہیں ہوتے۔