سورة ابراھیم - آیت 52

هَٰذَا بَلَاغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ لوگوں کے لیے اللہ کا پیغام (٤٠) ہے، اور تاکہ انہیں اس کے ذریعہ ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ بیشک اللہ اکیلا معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قرآن کا پیغام ایسی چیز ہے جسے تمام لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے اور اس کے تین فائدے ہیں : (۱) لوگوں کو ان کے برے اعمال کے انجام سے بروقت خبردار کیاجائے اور ڈرایاجائے۔ (۲) لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ ان کے اعمال پر گرفت کرنے والی صرف ایک ہی ہستی ہے لہٰذا ہر حال میں اُسی کی طرف رجوع کیاجائے، اس کی بندگی کی جائے اور اپنے نفع و نقصان کے وقت اُسے ہی پکارا جائے۔ (۳) قرآن میں مذکور آیات و واقعات سے اہل دانش عبرت اور سبق حاصل کریں۔ الحمدللہ!