سورة الرعد - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بے حد رحم کرنے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف: اس سورت کا مدعا پہلی ہی آیت میں بیان کر دیا گیا ہے یعنی یہ کہ جوکچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیش کر رہے ہیں یہی حق ہے یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ وہ اسے مانتے نہیں، اس سورہ میں مختلف طریقوں سے توحید، اور رسالت کی حقانیت ثابت کی گئی ہے۔ ان پر ایمان لانے کے اخلاقی و روحانی فوائد سمجھائے گئے ہیں۔ اور ان کو نہ ماننے کے نقصانات بتائے گئے ہیں۔ اور یہ ذہن نشین کروایا گیا ہے کہ کفر سراسر حماقت اور جہالت ہے دلوں کو ایمان کی طرف کھینچنے کے لیے ایک ایک دلیل اور ایک ایک شہادت پیش کرنے کے بعد مشفقانہ تلقین کی گئی ہے تاکہ لوگ اپنی گمراہانہ ہٹ دھرمی سے باز آجائیں۔(تفہیم القران)