سورة یوسف - آیت 13
قَالَ إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَن تَذْهَبُوا بِهِ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا، تمہارا اسے لے کر جانا مجھے مغموم (١٣) بنا دے گا، اور ڈرتا ہوں کہ تم لوگ اس سے بے خبر رہو گے اور بھیڑیا اسے کھا جائے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اسی لیے حضرت یعقوب علیہ السلام نے کھیل کود کی حدتک کوئی اعتراض نہیں کیا۔ البتہ یہ خدشہ ظاہر کیا کہ تم کھیل کود میں مدہوش ہوجاؤ اور اسے کوئی بھیڑیا کھا جائے۔ اور تمھیں پتہ بھی نہ چلے دوسرا یہ کہ تم اسے لے جاؤ گے مجھے اس کی اتنی جدائی بھی شاق گزرے گی۔