سورة ھود - آیت 95
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۗ أَلَا بُعْدًا لِّمَدْيَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُودُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ گویا وہ ان گھروں میں کبھی تھے ہی نہیں، آگاہ رہیے کہ قوم مدین کے لیے بھی قوم ثمود کی طرح اللہ کی رحمت سے دوری لکھ دی گئی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قوم مدین پر ایسی پھٹکار پڑی جیسے ان سے پہلے قوم ثمود پر پڑی تھی۔ یہ دونوں قومیں اللہ کی لعنت کی مستحق بنیں۔ اہل ثمود ان کے پڑوسی تھے اور گناہ اور بدامنی میں انھی جیسے تھے اور یہ دونوں قومیں عرب سے ہی تعلق رکھتی تھیں۔ لعنت یعنی پھٹکار سے مراد اللہ کی رحمت سے محرومی اور دوری ہے۔