سورة ھود - آیت 90
وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ ۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اپنے رب سے مغفرت (٧٥) طلب کرو، پھر اس کی جناب میں توبہ کرو، بیشک میرا رب نہایت مہربان، بہت محبت کرنے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تمھارے لیے بہتر راستہ یہی ہے کہ تم اپنے گناہوں کی معافی مانگو۔ آئندہ کے لیے گناہوں سے توبہ کر لو۔ ایسا کرنے والوں پر میرا رب بہت ہی مہربان ہوجاتا ہے ۔ اور ان کو اپنا پیارا بنا لیتا ہے۔ ابو لیلیٰ کندی کہتے ہیں کہ میں اپنے مالک کا جانور تھامے کھڑا تھا۔ لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر کو گھیرے ہوئے تھے آپ رضی اللہ عنہ نے اوپر سے سر بلند کیا اور یہی آیت تلاوت کی اور فرمایا ’’ میری قوم کے لوگو مجھے قتل نہ کرو۔‘‘ (ابن کثیر: ۲/ ۷۲۴) تم اس طرح تھے پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں ڈال کر دکھائیں۔