سورة ھود - آیت 66
فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا صَالِحًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَمِنْ خِزْيِ يَوْمِئِذٍ ۗ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا، تو ہم نے اپنی رحمت سے صالح ور ان کے مومن ساتھیوں کو نجات (٥٣) دے دی، اور اس دن کی ذلت سے بچا لیا، بیشک آپ کا رب ہی حقیقی قوت والا، بڑا زبردست ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
صالح علیہ السلام کی ہجرت: عذاب نازل ہونے سے پیشتر ہی صالح علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو حکم الٰہی ہوا۔ چنانچہ آپ علیہ السلام اپنے ساتھیوں کو لے کر فلسطین کی طرف روانہ ہو گئے۔ اور سب لوگ اس ذلت کے عذاب سے بچ گئے جو مجرم قوم پر نازل ہونے والا تھا۔