سورة ھود - آیت 55
مِن دُونِهِ ۖ فَكِيدُونِي جَمِيعًا ثُمَّ لَا تُنظِرُونِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، تو تم سب ملکر میرے خلاف سازش کرلو، پھر مجھے مہلت بھی نہ دو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان کے الزام کے جواب میں ہود علیہ السلام نے جواب دیا کہ میں تمھارے معبودوں کی ایسی کرامات کا ہرگز قائل نہیں ہوں میں تو اسے اللہ کے ساتھ شرک سمجھتا ہوں او رمیں ہر طرح کے شرک سے بیزاری کا اعلان کرتا ہوں اور اگر تمھیں میری بات پر یقین نہیں، بلکہ تم اپنے اس دعوے میں سچے ہو کہ یہ بت کچھ کر سکتے ہیں تو لو میں حاضرہوں تم اور تمھارے معبود سب مل کر مجھے کچھ نقصان پہنچانا چاہو تو پہنچا دو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔