سورة یونس - آیت 48

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور مشرکین کہتے ہیں (٣٩) کہ (اے محمد اور اس کے ساتھیو) اگر تم سچے ہو تو (عذاب کا) یہ وعدہ کب پورا ہوگا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

کافروں کو دھمکی دی گئی تھی اگر تم نے اللہ کی آیات کا انکار اور تکذیب کی تو تمھیں ذلت و رسوائی نصیب ہوگی لہٰذا یہ ازراہ تمسخر مسلمانوں سے پوچھتے تھے کہ اگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو ایسا وعدہ کب پورا ہوگا۔