مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَن يَعْمُرُوا مَسَاجِدَ اللَّهِ شَاهِدِينَ عَلَىٰ أَنفُسِهِم بِالْكُفْرِ ۚ أُولَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وَفِي النَّارِ هُمْ خَالِدُونَ
یہ بات مناسب نہیں ہے کہ مشرکین اللہ کی مسجدوں کو آباد (15) کریں، حالانکہ وہ اپنے بارے میں کفر کی گواہی دیتے ہیں، ان لوگوں کے اعمال ضائع ہوگئے، اور وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے
مشرکوں کو اللہ کے گھر سے کوئی تعلق نہیں: یعنی اللہ کے ساتھ شرک کرنے والوں کو اللہ کی مسجدوں کو آباد کرنے سے کیا تعلق،یہ ایمان والوں کا کام ہے نہ کہ کفر و شرک کرنے والوں کا، جو اسکا ارتکاب و اعتراف کرتے ہیں جیسے کہ وہ تلبیہ میں کہا کرتے تھے۔ ((لَاشَرِیْکَ لَکَ اِلَّا شَرِیْکَ ھُوَلَکَ تَمْلِکُہُ)) (مسلم: ۱۱۸۵) یا اس سے مراد وہ اعتراف ہے جو ہر مذہب والا کرتا ہے کہ میں یہودی ہوں، نصرانی ہوں، صابی یا مشرک ہوں۔ (فتح القدیر: ۳/ ۲۳۰) ان کے اس شرک کی وجہ سے ان کے سارے اعمال اکارت گئے اور وہ ہمیشہ کے لیے جہنمی ہیں کیونکہ ان کے وہ عمل جو بظاہر نیک لگتے ہیں جیسے طواف وغیرہ اور حاجیوں کی خدمت وغیرہ، کیونکہ ایمان کے بغیر یہ اعمال ایسے ہیں جیسے وہ درخت جو بےثمر ہو، یا ان پھولوں کی طرح جن میں خوشبو نہ ہو۔