سورة الانفال - آیت 44

وَإِذْ يُرِيكُمُوهُمْ إِذِ الْتَقَيْتُمْ فِي أَعْيُنِكُمْ قَلِيلًا وَيُقَلِّلُكُمْ فِي أَعْيُنِهِمْ لِيَقْضِيَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا ۗ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب تمہاری مڈبھیڑ ہوگئی تو اللہ نے تمہاری آنکھوں میں انہیں کم دکھایا، اور ان کی آنکھوں میں تمہیں کم دکھایا تاکہ اللہ ایک معاملے کا فیصلہ کردے جسے بہرحال ہونا تھا، اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسلمان جب تک لڑائی شروع نہیں ہوئی کافروں کو کم نظر آرہے تھے لڑائی شروع ہوتے ہی مسلمان دگنے نظر آنے لگے،کم دکھانے میں حکمت تھی کہ وہ لڑنے سے گریز نہ کریں۔