سورة الانفال - آیت 18
ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ (نصرت و غنیمت اور اجر و ثواب تو تمہیں ملا ہی) اور دوسرا مقصود یہ تھا کہ اللہ یقیناً کافروں کی چال (12) کو کمزور کرنے والا تھا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی مدد کی ان سب صورتوں کا فائدہ مسلمانوں کو پہنچتا رہا، اور ساتھ ہی ساتھ کافروں کو اُتنا ہی نقصان پہنچتا رہا اور جو تدبیر وہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے کر رہے تھے اللہ نے اسے توڑ کے رکھ دیا، اور ان کے منصوبے خاک میں ملا دیے۔