سورة الاعراف - آیت 170
وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ اللہ کی کتاب پر سختی سے کار بند (104) رہتے ہیں، اور نماز قائم کرتے ہیں، تو ہم یقیناً ایسے نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے نا خلف لوگوں کا ذکر کرنے کے بعد مو منوں کی تعریف بیان کی ہے، جو کتاب اللہ کو مضبو طی سے تھام لیں،جس سے مراد اصلی تورات ہے، اور جس پر عمل کرتے ہوئے نبوت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں، نماز کی پا بندی کریں، اس کے منع کر دہ کاموں سے رُک جائیں، تو اللہ تعا لیٰ ایسے لوگوں کا اجر ضا ئع نہیں کرتااور ان کے لیے خوشخبر ی ہے، کہ وہ مسلمان ہو جائیں کیو نکہ اب پیغمبر آخرالزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر آخرت کی نجات ممکن نہیں ہے۔