سورة الاعراف - آیت 135
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ إِلَىٰ أَجَلٍ هُم بَالِغُوهُ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر جب ہم نے عذاب کو ان سے ایک وقت مقر تک کے لیے ٹال دیا جہاں تک انہیں پہنچنا تھا، تو وہ وعدہ خلافی کر بیٹھھے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جب بھی ان پر عذاب آتا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دُعا سے ٹل جاتا، تو ایمان لانے کی بجائے پھر اسی کفر و شرک پر جمے رہتے اور ان کے دماغوں میں جو تکبر تھاوہ حق کی راہ میں ان کے لیے پاؤں کی زنجیر بنا رہا۔