قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
آپ کہہ دیجئے کہ اگر کوئی جبریل کا دشمن (١٥١) ہے (تو اسے کچھ نقصان نہیں) اس لیے کہ اس نے قرآن آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے، جو گذشتہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے، اور مومنین کے لیے ہدایت اور خوشخبری ہے
یہود کی جبرائیل امین سے دشمنی کی وجہ یہ تھی وہ کہتے تھے کہ یہی فرشتہ ہے جو کئی بار ہم پر عذاب لایا ہے اور ہمارے دشمنوں کو ہم پر غالب کرتا رہا ہے یہود بہتان باز قوم تھی۔ حضرت عبداللہ بن سلام مدینہ میں اپنے باغ میں میوہ چن رہے تھے جب آپ کے مدینہ تشریف لانے کی خبر سنی تو فوراً آپ کے پاس آئے اور کہا میں آپ سے تین باتیں پوچھتا ہوں جنھیں پیغمبر کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔ (۱) قیامت کی پہلی نشانی کیا ہے۔ (۲) لوگ بہشت میں جاکر سب سے پہلے کیا کھائیں گے۔ (۳) اور بچہ اپنے ماں باپ کی صورت سے کیوں ملتا جلتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ابھی ابھی جبرائیل نے یہ باتیں مجھے بتائیں ہیں۔ عبداللہ بن سلام نے کہا: جبرائیل علیہ السلام نے آپ کو بتایا ہے۔آپ نے فرمایا!ہاں عبداللہ بن سلام نے کہا، سارے فرشتوں میں سے وہی تو یہودیوں کا دشمن ہے اس وقت آپ نے یہ آیت پڑھی۔ عبداللہ بن سلام کے سوالوں کا جواب: آپ نے فرمایا: قیامت کی پہلی نشانی آگ ہوگی جو مشرق سے مغرب کی طرف آئے گی (۲) مچھلی کے جگر سے دعوت ہوگی۔ (۳) عورت کا پانی مرد پر غلبہ کرئے مرد کا پانی عورت پر غلبہ کرئے تو بچہ وہی صورت اختیار کرلیتا ہے ۔ ابن سلام نے مان لیا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں یہودی تو بہتان طراز ہیں۔( بخاری: ۳۳۲۹)