سورة الاعراف - آیت 87

وَإِن كَانَ طَائِفَةٌ مِّنكُمْ آمَنُوا بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَطَائِفَةٌ لَّمْ يُؤْمِنُوا فَاصْبِرُوا حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اگر تمہاری ایک جماعت اس چیز پر ایمان لے آئی ہے جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں، اور ایک جماعت ایمان نہیں لائی ہے تو صبر کرو، یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والاہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے کفر کیا۔ شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ اب تم خود دیکھ لو گے کہ اللہ کی مدد کس کا ساتھ دیتی ہے۔ اور کون اللہ کی نظروں سے گرجاتا ہے۔ تم سب اللہ کے فیصلے کے منتظر رہو وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے اچھا اور سچا فیصلہ کرنے والا ہے تم دیکھو گے کہ اللہ والے بامراد ہونگے اور اللہ کے دشمن نامراد ہوں گے۔