سورة الاعراف - آیت 67

قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ وَلَٰكِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہود نے کہا، اے میری قوم ! میں بے وقوف نہیں ہوں، بلکہ میں تو رب العالمین کا ایک رسول ہوں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہود نے جواب میں کہا! نہ میں نادان ہوں نہ جھوٹا بلکہ اس اللہ کا جسے تم بھی رب اکبر تسلیم کرتے ہو۔ وہ ہر چیز کا مالک ہے خالق ہے اور تمہیں اللہ کا پیغام ہی پہنچا رہا ہوں۔ خود اپنے پاس سے کچھ نہیں کہہ رہا۔ تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں، یہی دو صفتیں ہیں جو تمام رسولوں میں یکساں ہوتی ہیں۔ یعنی(۱)پیغام حق پہنچانا۔ (۲) اور لوگوں کی بھلائی چاہنا اور امانت داری کا نمونہ بننا۔