سورة الاعراف - آیت 61
قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي ضَلَالَةٌ وَلَٰكِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
نوح نے کہا، اے میری قوم ! میں گمراہ نہیں ہوں، بلکہ رب العالمین کا ایک رسول ہوں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نوح علیہ السلام نے جواب دیا کہ میں بہکا ہوا نہیں ہوں، میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا بلکہ اللہ کا رسول ہونے کی حیثیت سے اسکا پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں۔