سورة الانعام - آیت 142
وَمِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا ۚ كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور چوپایوں میں سے بعض بوجھ اٹھانے والے (142) پیدا کئے ہیں، اور بعض زمین سے لگے ہوئے (یعنی چھوٹے قد کے) اللہ نے تمہیں جو روزی دی ہے اس میں سے کھاؤ، اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
74: زمین سے لگے ہوئے ہونے کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ ان کا قد چھوٹا ہوتا ہے، جیسے بھیڑ بکریاں، اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ ان کی کھال زمین پر بچھانے کے کام آتی ہے۔