سورة المآئدہ - آیت 23
قَالَ رَجُلَانِ مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمْ غَالِبُونَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ سے ڈرنے والے دو آدمی نے کہا جن پر اللہ کا انعام تھا، کہ تم لوگ ان پر حملہ کر کے دروازے میں داخل ہوجاؤ، جب دروازے میں داخل ہوجاؤ گے تو یقینا تم غالب آجاؤ گے، اور اگر تم مومن ہو تو صرف اللہ پر بھروسہ رکھو
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
20: یہ دو صاحبان حضرت یوشع اور حضرت کالب علیہما السلام تھے جو ہر مرحلے پر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے وفادار رہے تھے اور بعد میں اللہ تعالیٰ نے ان کو نبوت سے بھی سرفراز فرمایا، انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم اللہ پر بھروسہ کرکے آگے بڑھو تو اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق تم ہی غالب رہوگے۔