سورة الفلق - آیت 1
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے (١) میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الفلق اور سورۃ الناس یہ دونوں سورتیں مکی مدنی ہیں اور ان دونوں کا نام، معوذتین، رکھا گیا ہے بعض روایات میں ہے کہ مدینہ میں یہود نے جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جادو کیا تھا اور اس کے اثر سے حضور بیمار ہوگئے تھے اس پر یہ دونوں سورتیں نازل ہوئیں۔ مکہ میں دشمنوں کی شدید مخالفتیں ان سورتوں کے نزول کاسبب بنیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دشمن سے پناہ مانگنے کے لیے ان سورتوں کی تعلیم دی گئی۔