سورة الكوثر - آیت 3

إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک آپ کا دشمن ہی جڑ کٹا (٣) ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الکوثر مکی ہے یا مدنی ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت انس بن مالک کی روایت کی بنا پر امام نووی نے اس کے مدنی ہونے کو ترجیح دی ہے۔ (٢) نبوت کے ابتدائی دور میں جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے چند ساتھی انتہائی مشکلات کے دور سے گزررہے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تسکین قلب کی خاطر متعدد سورتیں نازل ہوئیں جن میں سے ایک سورۃ الکوثر بھی ہے۔ اس میں بھی نبی کو تسلی دی گئی اور مخالفین کے تباہ وبرباد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔