سورة القدر - آیت 3

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لیلۃ القدر ہزارمہینوں سے بہتر ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) ہزار مہینوں سے بہتر ہے یعنی اس رات کا عمل خیر ہزار مہینوں کے عمل خیر سے بہتر ہے جن میں شب قدر شمار نہ ہو۔ اس بنا پر احادیث میں اس رات میں عبادت کی بڑی فضیلت آئی ہے حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے : من قام لیلۃ القدر ایمان واحتسابا غفرلہ ماتقدم من ذنبہ۔ جو شخص شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ سے اجر کی خاطر عبادت میں مشغول رہا اسکے تمام پچھلے گناہ معاف ہوگئے۔