سورة الشرح - آیت 1
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا ہم نے آپ کا سینہ کھول (١) نہیں دیاہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الم نشرح مکی ہے اور ابتدائی عہد کی تنزیلات سے ہے اسکا مقصد بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا ہے نیزآپ کو بتایا گیا کہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشقت دکھاناضروری ہے۔