سورة البلد - آیت 11
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس وہ دشوار گذار گھاٹی میں داخل نہیں ہوا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) آیت ١١ میں بتایا کہ ان دوراستوں میں سے ایک راستہ دشوار گزار بلندی کی طرف جاتا ہے اس پر چڑھنے کے لیے آدمی کو اپنے نفس اور اس کی خواہشوں سے نیز شیطان کی ترغیبات سے لڑ کرچلنا پڑتا ہے جب کہ دوسرا راستہ پستی کی طرف جاتا ہے۔