سورة البلد - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک ہم نے آدمی کو مشقت و مصیبت (٣) کے لئے پیدا کیا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) ان چیزوں کی قسم اٹھا کر بتایا کہ انسان یہاں دنیا میں مزے کرنے اور چین کی بنسری بجانے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا یہ دنیا محنت ومشقت اور سختیاں جھیلنے کی جگہ ہے اور کوئی انسان بھی اس حالت میں گزرے بغیر نہیں رہ سکتا۔