سورة الفجر - آیت 7
إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یعنی قوم ارم کے ساتھ جو قوت اور دراز قد والے تھے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) عاد ارم سے مراد وہ قدیم قوم عاد ہے جسے قرآن مجید نے اور تاریخ عرب میں عاد اولی کا نام دیا گیا ہے۔ سورۃ النجم میں ہے، وانہ اھلک عاد الاولی، یعنی اس نے قدیم قوم عاد کو ہلاک کیا اور یہ وہ قوم ہے جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) مبعوث ہوئے تھے اور ان کو عاد ارم اس لیے کہا گیا کہ یہ لوگ سامی نسلی کی اس شاخ سے تعلق رکھتے تھے جو ارم بن سام بن نوح سے چلی آتی تھی۔