سورة الأعلى - آیت 6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم نے آپ کو (قرآن) پڑھا (٣) دیں گے، پھر آپ اسے نہیں بھولئے گا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) آیت ٦ میں اسی مضمون کی طرف اشارہ ہے جو سورۃ القیامہ میں گزرچکا ہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی گئی ہے کہ وحی کا پڑھوانا اور حفط کرانا ہمارا ذمہ ہے لہذا آپ کو کسی طرح سے بھی فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔