سورة الطارق - آیت 1

وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

قسم (١) ہے آسمان کی، اور رات کو آنے والے کی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور دورثالث کی تنزیلات سے ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضری کا تصور پیش کیا ہے اور قرآن مجید کو قول فیصل قرار دیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے خلاف انکار کی کوئی تدبیر اور چال کامیاب نہیں ہوسکتی۔