سورة النسآء - آیت 94
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ ۚ كَذَٰلِكَ كُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے ایمان والو ! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کر رہے ہو، تو تحقیق کرلیا کرو، اور اگر کوئی تمہیں سلام (101) کرے، تو اس سے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے، تمہارا مقصد دنیاوی زندگی کا سامان حاصل کرنا ہوتا ہے، جبکہ اللہ کے پاس بہت ساری غنیمتیں ہیں، پہلے تم بھی ایسے ہی تھے، تو اللہ نے تم پر احسان کیا، اس لئے تحقیق کرلیا کرو، بے شک اللہ تمہارے کئے کی خبر رکھتاہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔