سورة عبس - آیت 2
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ ان کے پاس اندھا (ابن ام مکتوم) آگیا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے مفسرین نے اس کاسبب نزول بیان کیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ مکہ کے چند سرداروں کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ان کو تبلغ کررہے تھے کہ اتنے میں ایک نابینا شخص ابن ام مکتوم آگیا اس نے بھی اسلام کے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ مداخلت ناگوارگزری اور آپ نے اس سے بے رخی برتی۔ اس پر اللہ کی طرف سے یہ سورۃ نازل ہوئی۔