سورة النازعات - آیت 42

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کفار آپ سے قیامت (١٣) کے بارے میں پوچھتے ہیں، اس کے وقوع پذیر ہونے کا کون سا وقت ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) کفار کا قیامت کے متعلق یہ سوال اس کا وقت معلوم کرنے کے لیے نہ تھا بلکہ اس قسم کے سوالات وہ قیامت کا مذاق اڑانے کے لیے کرتے تھے۔