سورة النازعات - آیت 27
أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا تمہاری تخلیق (٩) زیادہ مشکل ہے یا آسمان کی، اسے اللہ نے بنایا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) آیت نمبر ٢٧ میں خلق سے مراد انسانوں کی دوبارہ خلق ہے اور آسمان سے مراد پورا عالم بالا ہے جس میں بے شمار ستارے اور سیارے بے حد وحساب شمسی نظام اور ان گنت کہکشاں پائے جاتے ہیں۔