سورة النازعات - آیت 1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان فرشتوں کی قسم (١) جو (کافر کے جسم میں) ڈوب کر روح کو سختی سے نکالتے ہیں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور اس کاموضوع حیات بعدالممات ہے چنانچہ ابتدائے سورۃ میں اس کائنات کے نظام پر متعین فرشتوں کی قسم اٹھا کربتایا ہے کہ قیامت ضرور آئے گی اور انسان کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا جائے گا اس کے بعد مختصر طور پر حضرت موسیٰ وفرعون کا قصہ بیان کیا ہے تاکہ فرعون کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔ پھر آخرت میں حیاۃ بعدالمماۃ کے دلائل ذکر کیے اور بتایا کہ قیامت کا علم اللہ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے، رسول کا کام صرف آگاہ کردینا ہے۔