سورة القيامة - آیت 25
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہیں یقین ہوجائے گا کہ انہیں کسی بھی بھاری مصیبت میں گرفتار کیا جائے گا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥) انسان چونکہ فسق وفجور کی کھلی چھٹی چاہتا ہے اور ان اخلاقی پابندیوں سے بچنا چاہتا ہے جو آخرت کو ماننے سے لازم آتی ہیں اس لیے وہ آخرت کا انکار کرتا ہے۔