سورة القيامة - آیت 19
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر یقیناً اس کی تفسیر و توضیح بھی ہمارا ہی کام ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) وحی کے ابتدائی دور میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کوشش فرماتے کہ وحی کے نصوص یاد ہوجائیں اور کوئی لفظ حافظہ سے اتر نہ جائے۔ اس لیے جب وحی نازل ہوتی تو آپ اس کو ساتھ ساتھ پڑھنے کی کوشش فرماتے، چنانچہ اثنائے وحی میں ہدایت دی گئی کہ آپ وحی کے نصوص یاد کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ غور سے سنتے رہیں اسے یاد کرادینا اور بعد میں ٹھیک ٹھیک پڑھوادینا ہمارے زمہ ہے اس بات کا سورہ طہ میں اور سورۃ اعلی میں اعادہ کیا گیا ہے۔