سورة القيامة - آیت 1
لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں روز قیامت کی قسم (١) کھاتا ہوں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح (١) یہ سورۃ مکی ہے، اور آیت نمبر ١٦، لاتحرک بہ لسانک لتعجل بہ۔ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل ابتدائی زمانہ کی تنزیلات سے ہے جس میں اسلام کی بنیادی تعلیمات (عقائد واخلاق) نہایت اختصار سے پیش کیے گئے ہیں۔