سورة نوح - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ یہ سورۃ بھی مکی ہے اور مکہ معظمہ کی ابتدائی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے اس میں حضرت نوح کاپورا قصہ بیان کیا گیا ہے اور یہ قصہ برائے قصہ نہیں بلکہ کفار کو تنبیہ کی گئی ہے کہ تم محمد کے ساتھ وہی رویہ اختیار کررہیہ و جو حضرت نوح کے ساتھ ان کی قوم نے اختیار کیا۔