سورة التحريم - آیت 9
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے نبی ! آپ کافروں اور منافقوں کے خلاف جہاد (٨) کیجیے، اور ان پر سختی کیجیے، اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) حضرت نوح اور حضرت لوط علیہما السلام کی بیویوں کی خیانت اخلاقی نہ تھی کہ انہوں نے کسی بدکاری کا ارتکاب کیا تھا بلکہ ان کی خیانت دینی تھی یعنی انہوں نے ایمان لانے میں ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ : کسی نبی کی بیوی کبھی بدکار نہیں رہی ہے۔