سورة النسآء - آیت 28
يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ تم سے بوجھ کو ہلکا کرنا چاہتا ہے، اور انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
24: انسان فطری طور پر جنسی خواہش کا مقابلہ کرنے میں کمزور واقع ہوا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کو یہ خواہش جائز طریقے سے پورا کرنے سے نہیں روکا ؛ بلکہ نکاح کو اس کے لئے آسان بنادیا ہے۔